تازہ ترین

پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

پشاور-زلمی-کا-ٹاس-جیت-کر-پہلے-فیلڈنگ-کا-فیصلہ

کراچی : کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جانے والا پی ایس ایل سیزن 5 کا دوسرا میچ اب سے کچھ دیر بعد شروع ہوگا، پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہر کراچی میں جاری پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کے دوسرے میچ کا آغاز 3 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا، دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سمی نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں کراچی کنگز میں عماد وسیم (کپتان، آل راؤنڈر)، عامر یامین (آل راؤنڈر)، الیکس ہیلز (بلے باز) علی خان (بولر)، ارشد خان (بولر)، اویس ضیا (بلے باز)، بابر اعظم (بلے باز)، کیمرون ڈیلپورٹ (بلے باز)، کرس جارڈن (آل راؤنڈر)، ڈین لارنس (آل راؤنڈر)، افتخار احمد (بلے باز)، لیام پلنکٹ (بولر)، محمد عامر (بولر)، محمد رضوان (وکٹ کیپر بلے باز)، شرجیل خان (بلے باز)، عمید آصف (بولر)، عمر خان (بولر)، اسامہ میر (بولر)، مچل مک کلیناگھن (بولر)، چڈوِک والٹن (بلے باز) شامل ہیں۔ پشاور زلمی کی ٹیم میں ڈیرن سیمی (کپتان، آل راؤنڈر)، عامر علی (بولر)، عامر خان (بولر)، عادل امین (بلے باز)، ڈوین پریٹوریئس (آل راؤنڈر)، حیدر علی (بولر)، حسن علی (بولر)، امام الحق (بلے باز)، کامران اکمل (وکٹ کیپر بلے باز)، کیرن پولارڈ (آل راؤنڈر)، لیام ڈاسن (آل راؤنڈر)، لیام لیونگ سٹون (بلے باز)، محمد محسن (آل راؤنڈر)، راحت علی (بولر)، شعیب ملک (آل راؤنڈر)، ٹام بینٹن (بلے باز)، عمر امین (بلے باز)، وہاب ریاض (بولر)، لیوس گریگری (بولر)، کارلوس براتھ ویٹ (آل راؤنڈر) شامل ہیں۔ پی ایس ایل فائیو، اعظم خان نے گلیڈی ایٹرز کو فتح دلادی، یونائیٹڈ کو شکست یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل 5 کے پہلے روز پہلے میچ میں کوئٹہ گلیدڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی تھی، گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اعظم خان کی نصف سنچری نے کلیدی کردار ادا کیا، کوئٹہ نے اسلام آباد کی جانب سے دیا جانے والا 169 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں