امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پیر کو پولیس لائن مسجد میں خودکش حملے کے متاثرین کے اہل خانہ اور پیاروں کے ساتھ گہرے تعزیت کا اظہار کیا، سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ کسی بھی جگہ پر کسی بھی وجہ سے دہشت گردی ناقابل دفاع ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے ٹوئٹر پر کہا کہ پشاور کی ایک مسجد میں نمازیوں پر آج ایک ہولناک حملہ ہوا، جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، کسی بھی جگہ پر کسی بھی وجہ سے دہشت گردی ناقابلِ دفاع ہے، میں متاثرین کے اہل خانہ اور پیاروں کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ https://twitter.com/SecBlinken/status/1620095574384218113?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1620095574384218113%7Ctwgr%5Eb0674f5fc637ff7944880719fe39ccd6b7b75dff%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F20670 اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے بھی پشاور میں پولیس لائن مسجد پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی تھی۔اس میں کہا گیا ہے، پاکستان میں امریکی مشن 30 جنوری کو پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے ہولناک حملے کے متاثرین کے خاندانوں اور پیاروں کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ امریکہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔