پشاور ،تجارتی مرکز میں دھماکا، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی
شائع شدہ تاریخ 11 مئی, 2020
خیبر پختونخوا کے مرکزی شہر پشاور کے تجارتی مرکز رامپورہ گیٹ میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس میں ابھی تک 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد بجلی کے پول سے نصب تھا، اور اس کے نتیجے میں 2 ٹریفک اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پولیس نے دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر جگہ کو سیل کردیا اور تحقیقات کے لیے وہاں سے شواہد جمع کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ حکام کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی کارہی ہے۔اسپتال حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔