اسلام آباد: اسماعیلی کمیونٹی کے سربراہ پرنس کریم آغا خان نے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے 1 کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پرنس رحیم آغا خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور دس ملین ڈالر کی خطیر امداد دینے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے امداد پر مجھ سمیت تمام پاکستانی آغا خان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ https://twitter.com/CMShehbaz/status/1566465186512490497?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1566465186512490497%7Ctwgr%5E27e41fdb756059fbbd6c6f8c87cc7f993066e693%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2368610%2F1 شہباز شریف نے پرنس رحیم آغا خان سے بین الاقوامی برادری میں سیلاب اور اس کے بعد کی صورت حال سے آگاہی پیدا کرنے کی درخواست کی۔