تازہ ترین

پاک بھارت تعلقات بہتر ہوئے تو ازبکستان کو بھارت تک رسائی حاصل ہوگی، وزیراعظم

پاک-بھارت-تعلقات-بہتر-ہوئے-تو-ازبکستان-کو-بھارت-تک-رسائی-حاصل-ہوگی،-وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ انشاء اللہ جب بھارت سے پاکستان کے تعلقات بہتر ہوجائیں گے تو ازبکستان کو بھارت تک بھی رسائی حاصل ہوگی۔ تاشقند میں ازبک صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ازبکستان کو پاکستانی بندرگاہوں کے راستے مشرق وسطٰی اور افریقا تک رسائی مل سکتی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے اہداف مشترکہ ہیں ، دونوں ممالک غربت کا خاتمہ چاہتے ہیں ، ازبکستان سے مضبوط تجارتی تعلقات کے خواہاں ہیں، پاکستان سیاسی، تجارتی، سرمایہ کاری اور توانائی کےشعبے میں تعاون اور روابط بڑھانا چاہتا ہے۔ اس موقع پر ازبکستان کے صدر نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کا اہم ملک ہے ، مشترکہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی بنیادوں پر پاکستان سے برادرانہ تعلقات قائم ہیں ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں