تازہ ترین

پاک بنگلہ ٹی 20سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائیگا

پاک-بنگلہ-ٹی-20سیریز-کا-آخری-میچ--آج--کھیلا-جائیگا

ڈھاکہ : پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی  میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج (پیر) ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا، میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان سیریز میں کلین سوئپ فتح حاصل کرلے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم کے سینئر کھلاڑی  شعیب ملک بیٹے کی طبیعت خراب ہونے کے باعث  بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے دوسرا میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے بعد قومی ٹیم نے گزشتہ روز آرام اور تفریح کرتے ہوئے گزارا۔  خیال  رہے کہ تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے 4 وکٹ جبکہ دوسرا 8 وکٹ سے جیتا تھا۔ پہلے میچ میں حسن علی اور دوسرے میں فخر زمان پلئیر آف دی میچ قرار پائے تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں