تازہ ترین

پاک بنگلا دیش دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کی میزبان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

پاک-بنگلا-دیش-دوسرا-ٹیسٹ،-پاکستان-کی-میزبان-ٹیم-کے-خلاف-ٹاس-جیت-کر-بیٹنگ

ڈھاکہ : پاک بنگلا دیش دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی میزبان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔ کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔ پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد شاہینوں نے ٹیسٹ سیریز جیتنے پر نظر جما لیں۔ قومی ٹیم کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے اپنی خامیوں کو دور کرنے کے لیے تین گھنٹے کے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی زیر نگرانی اپنی صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کے لیے باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس بھی کی۔ قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔ حسن علی کے ساتھ اچھی جوڑ بن گئی ہے۔ تمام فارمیٹ کی کرکٹ کو انجوائے کر رہا ہوں۔ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں