تازہ ترین

پاک افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کا فوجی قافلے پر حملہ، 7 فوجی جوان شہید ہوگئے

پاک-افغان-سرحد-کے-قریب-دہشت-گردوں-کا-فوجی-قافلے-پر-حملہ،-7-فوجی-جوان-شہید-ہوگئے

راولپنڈٰی : پاک افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے فوجی قافلے پر حملہ کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سات فوجی جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی موثر جوابی کارروائی میں چار دہشتگرد ہلاک ہوئے، حملہ ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں کیا گیا۔ شہدا میں حوالدار طارق یوسف، سپاہی سلیمان، سپاہی جنید ، سپاہی اعجاز، سپاہی وقار، سپاہی محمد جواد اور سپاہی ارشد شامل ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں