تازہ ترین

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز : آسٹریلین اسکواڈ لاہور پہنچ گیا

پاک-آسٹریلیا-ون-ڈے-سیریز-:--آسٹریلین-اسکواڈ-لاہور-پہنچ-گیا

لاہور : پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ لاہور پہنچ گیا۔  تفصیلات کے مطابق لاہور پہنچنے والے آسٹریلوی اسکواڈ میں 14 ارکان شامل ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ اس وقت آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم پاکستان میں موجود ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کے 2 ٹیسٹ میچز ڈرا ہوئے جبکہ تیسرا اور آخری میچ لاہور میں کھیلا جارہا ہے۔ پاکستان کے خلاف 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کی قیادت  ایرن فنچ وائٹ بال ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ سابق کیوی کپتان ڈینیل ویٹوری بھی ٹیم آسٹریلیا کے ہمراہ پہنچے ہیں۔  دوسری جانب پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان وائٹ بال سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔  پہلا ون ڈے 29 مارچ، دوسرا 31 مارچ اور تیسرا ایک روزہ میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔  اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ٹی ٹوئنٹی مقابلہ بھی ہوگا جو 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔  خیال رہے کہ وائٹ بال سیریز کے تمام میچز راولپنڈی میں شیڈول تھے، تاہم اب یہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں