تازہ ترین

پاکستان: تین ماہ بعد کورونا سے ایک روز میں کم ترین اموات

پاکستان:-تین-ماہ-بعد-کورونا-سے-ایک-روز-میں-کم-ترین-اموات

ملک میں کورونا سے اموات میں بھی بتدریج کمی آرہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف 27 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جو تین ماہ کے دوران ایک روز میں وائرس سے سب سے کم اموات ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46269 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 991 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 27 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.14 فیصد سے رہی۔ https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1406084930103283712 ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ہونے والی اموات 21 مارچ کے بعد ایک روز میں سب سے کم اموات ہیں، 21 مارچ کو پاکستان میں کورونا سے 20 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں۔ ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد 21940 ہوگئی اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 17 ہزار 218 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 89 ہزار 787 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں