پاکستان یومیہ 30 ہزار کورونا ٹیسٹ کرنے کے قابل
شائع شدہ تاریخ 27 اپریل, 2020
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس کے یومیہ 30 ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے، آئندہ چند روز میں یہ صلاحیت 40 ہزار ٹیسٹ تک لے جائیں گے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پی آئی اے کا خصوصی طیارہ آج چین سے 18 ٹن طبی امدادی سامان لیکر اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچا ہے جس میں 119وینٹی لیٹرز، 15ایکسرے مشینیں اور 200 تھرمل گنز شامل ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا کہ آج پاکستان نے یومیہ 30 سے 40 ہزار ٹیسٹنگ کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں مزید سامان آئے گا،جس سے آنے والے دونوں میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت مزید بڑھے گی۔