تازہ ترین

پاکستان کے دشمنوں کا صفایا کرنے کیلئے ’ضرار‘ میدان میں اتر آیا

پاکستان-کے-دشمنوں-کا-صفایا-کرنے-کیلئے-’ضرار‘-میدان-میں-اتر-آیا

کراچی: پاکستان فلم انڈسٹری کے سپراسٹار شان کی دھماکے دار فلم ’ضرار‘ اگلے ماہ 23 ستمبر کو سینماؤں کی زینت بنے گی۔ فلم ’ضرار‘ کا شائقین کو کافی عرصے سے انتظار تھا۔ فلم کا ٹریلر دو برس قبل 2020 میں جاری کیا گیا تھا۔ https://www.youtube.com/watch?v=Cfm_fjT0L9o اداکار شان نے فلم کی ریلیز کا اعلان اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’ضرار‘ کا انتظار ختم ہوا، فلم 23 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ https://twitter.com/mshaanshahid/status/1562110939981389824?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1562110939981389824%7Ctwgr%5E180e0c2f9c20b859f1fdf9a85225e137f735cb15%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2363467%2F24 فلم ایک جاسوسی تھرلر ہے، ہمیں ٹریلر سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان دشمنوں کے نرغے میں ہے اور وہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ اداکار شان شاہد نے فلم میں آئی ایس آئی کے ایک جاسوس کا کردار ادا کیا ہے جو پاکستان کو دشمنوں کی سازشوں سے بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ فلم میں بہترین ایکشن مناظر موجود ہیں جو شائقین کو بہت زیادہ تفریح فراہم کریں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں