پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگارجوہرکی زندگی پر ٹیلی فلم ’ایک ہے نگار‘ کا آفیشل ٹریلرجاری کردیا گیا۔ فلم میں خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار کا کردارادا کرنے والی ماہرہ خان انسٹاگرام پر ٹریلرشیئرکیا۔ دومنٹ دورانیے پرمشتمل ٹریلرمیں نگار کے بچپن کے خواب سے لیکرآرمی ڈاکٹربننے اورخود کو ثابت کرتے ہوئے اس فیلڈ میں قابل ذکر کامیابوں کو اجاگرکیا گیا ہے۔ https://www.instagram.com/p/CVFze5qDCaE/?utm_source=ig_embed&ig_rid=d0cf2537-74c3-44ed-96bc-ffb4dc6a07cb ٹیلی فلم میں لیفٹیننٹ جنرل نگارجوہرکے کیریئرکے دوران درپیش چیلنجز، مشکلات اوران سے نمٹتے ہوئےکامیابیوں کوبھرپوراندازمیں دکھاتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ انسٹاگرام پرٹریلرشیئرکرنے والی ماہرہ نے شکرگزاری ظاہرکرتے ہوئے لکھا کہ، ‘یہ تجربہ، یہ کردار ، اس بار، میں امید اوردعا کرتی ہوں کہ ہم نے جنرل نگارکی زندگی ساتھ انصاف کیا ہو’۔ فلم میں اداکار بلال اشرف نے ماہرہ کے شوہرجوہرعلی خان کا کردارادا کیا ہے جو خود بھی پاک فوج سے تعلق رکھتے ہیں۔ حقیقی کہانی پرمشتمل اس ٹیلی فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل کو اپنے شوہر کا مکمل تعاون حاصل رہا۔ https://www.instagram.com/p/CVAigpCMDDY/?utm_source=ig_embed&ig_rid=a0b1146f-c6a4-4b6b-8b80-46cda8fdb465 ماہرہ نےبلال کی پہلی جھلک شیئرکرتے ہوئے بتایا تھا کہ اگر آپ جنرل نگار سے سرجوہر کے بارے میں پوچھیں تو وہ ہمیشہ ہونٹوں پرمسکراہٹ اور آنکھوں میں آنسووں کے ساتھ جواب دیں گے۔ ماہرہ نے جوہرعلی خان کو نگار کی کامیابیوں کی وجہ قراردیا۔ اداکارہ نے بلال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ کا انہوں نےاس کردار میں جان ڈال دی ہے۔ ‘ایک ہے نگار’ سے بلال اشرف اپنا ٹیلیویژن ڈیبیو بھی کررہے ہیں۔ ویب سیریز مڈسمر کیوس میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ماڈل خوشحال خان ٹیلی فلم میںجنرل نگار کے بھائی شاہد کا کردار ادا کریں گےجو ان کے انتہائی قریب ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی معاونت سے بننے والی اس ٹیلی فلم کو عمیرہ احمد نےتحریرکیا اورڈائریکٹرعدنان سرورہیں۔ نینا کاشف اور ماہرہ خان کے پروڈکشن ہاؤس سول فرائے کے بینر تلے ‘ایک ہے نگار’ 23 اکتوبر کو اے آر وائے ڈیجیٹیل پرنشرکی جائے گی۔ لیفٹیننٹ جنرل نگارجوہرکون ہیں؟ گزشتہ سال جون میں میجرجنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی پانے والی نگارجوہر یہ عہدہ رکھنے والی پاکستان کی پہلی خاتون ہیں۔ اس سے قبل 2017 میں وہ میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے کے بعد اس عہدے پر پہنچنے والی پاک فوج کی اپہلی 3 خواتین میں شامل ہوئیں۔ ضلع صوابی کے پنج پیرگاوں سے تعلق رکھنے والی نگارجوہر آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی کی گریجویٹ ہیں جنہوں نے ایم سی پی ایس ان فیملی میڈیسن ، ایم ایس سی ان ایڈوانسڈ میڈیکل ایڈمنسٹریشن اور صحت عامہ میں ماسٹرز کیا ہے۔ سرجن جنرل آف پاکستان آرمی تعینات ہونے والی نگارجوہرانتظامی اور مختلف امورمیں سربراہی کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔آرمی میڈیکل کور کیلئے اپنی نمایاں خدمات پرانہیں تمغہ امتیازملٹری اورفاطمہ جناح گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا۔