پاکستان کی بھارت کے خلاف جیت پر شوبز اداکار بھی خوشی سے نہال ہوگئے۔ گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے بھارت کو یک طرفہ مقابلے میں شکست کے بعد جہاں پورے پاکستان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی وہیں فنکاروں کی بھی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا اور قومی ٹیم کو شوبز اداکاروں کی جانب سے ڈھیروں مبارکباد کے پیغام دیے گئے۔ https://twitter.com/iamhumayunsaeed/status/1452332447820128271?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1452332447820128271%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2239704%2F24 مشہور اداکار ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ یہ کوئی عام جیت نہیں، میں گزشتہ ایک ہفتے سے سن رہا تھا کہ پاکستان یہ میچ نہیں جیت سکے گا تاہم قومی ٹیم نے سب کو غلط ثابت کردیا۔ https://twitter.com/MehwishHayat/status/1452360303237287937?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1452360303237287937%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2239704%2F24 مہوش حیات کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مجھے فخر ہے اور اس جیت کے لیے کئی دنوں سے سب انتظار کررہے تھے تاہم اب ورلڈ کپ ٹرافی گھر آنی چاہیے۔ https://www.instagram.com/p/CVbByMiBqKg/?utm_source=ig_embed&ig_rid=b78c8641-8248-4193-8365-04ee17e02944 حرامانی نے انسٹاگرام پر کہا کہ ہم جیت گئے پاکستان زندہ باد، بابر اعظم تم تو ہیرو نکلے یار۔ https://www.instagram.com/p/CVa8n-vqBNb/?utm_source=ig_embed&ig_rid=7d3e9b2e-edda-407e-a695-012e8bdf6072 بھارت کی ہار پر عدنان صدیقی کی جانب سے میم شئیر کرائی گئی جس میں نریندر مودی ویرات کوہلی سے پوچھ رہے ہیں کہ کتنے آدمی ہیں۔