اسلام آباد : پاکستان کے لیے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے آئندہ اجلاس سے اچھی خبر کی اُمید ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے سے وائٹ لسٹ میں واپس آنے کےامکانات روشن ہوگئے۔ پاکستان نے فیٹف کے دیے تمام 27 اہداف پر کام مکمل کر لیا۔ ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 13 سے 17 جون کو جرمن دارالحکومت برلن میں ہوگا۔