ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے ملک کے خلاف ہر سازش اور خطرے کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ کسی نے پاکستان کو ميلی آنکھ سے ديکھا تو وہ آنکھ نکال ديں گے۔ کچھ روز قبل کی جانے والی پریس کانفرنس میں پاک افواج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے واضح کیا تھا کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں تمام خطرات اور سازشوں کے خلاف کام کر رہی ہیں۔ پاکستان کے خلاف کوئی سازش کامياب نہيں ہونے ديں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی انٹیلی جینس ایجنسیاں اور ادارے بھرپور طریقے سے کام کر رہے ہیں، اگر کسی نے پاکستان کے خلاف کوئی بھی سازش کرنے کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ترجمان پاک فوج اس سے پہلے یہ بتا چکے ہیں کہ پاک فوج کی یہ ذمے داری ہے کہ وہ ملکی سالمیت کے خلاف کوئی سازش نہ ہونے دے اور اس کا تدارک کرے۔