تازہ ترین

پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی دھواں دھار بیٹنگ، شاہین اور شاداب کی راولپنڈی اسٹیڈیم آمد

پاکستان-کیخلاف-انگلینڈ-کی-دھواں-دھار-بیٹنگ،-شاہین-اور-شاداب-کی-راولپنڈی-اسٹیڈیم-آمد

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف پہلے 5 روزہ ٹیسٹ میچ کے دوران انگلینڈ کی دھواں دھار بیٹنگ جاری ہے۔ شاہین آفریدی اور شاداب خان بھی میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاداب خان نے اپنے ساتھ شاہین شاہ کی تصویر شیئر کردی جو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ https://twitter.com/76Shadabkhan/status/1598235885082144772?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1598235885082144772%7Ctwgr%5E2d27d689017d9275bd37d5dc6a1e0cf0b6817784%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fmmnews.tv%2Furdu%2Fshaheen-and-shadab-reach-stadium%2F اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ میں شاہین آفریدی کے ساتھ قومی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے اپنے ہوم گراؤنڈ پر موجود ہوں جبکہ یہاں کا ماحول کافی اچھا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مبنی ٹیسٹ سیریز کے آج ہونے والے پہلے کرکٹ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے شاندار بیٹنگ کی ہے۔ اوپنر بین ڈکٹ 233 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ بین ڈکٹ نے 110 گیندوں پر 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کے ہمراہ دوسرے اوپنر زیک کراؤلی بھی 111 گیندوں پر 122 رنز بنانے کے بعد 235 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی تیسری وکٹ 286 کے مجموعی اسکور پر گری جب جو روٹ کو زاہد محمود نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔انگلینڈ ٹیم نے 53ویں اوور کے اختتام تک 3 وکٹس کے نقصان پر 319 رنز بنا لیے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں