تازہ ترین

پاکستان کو دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار کا بیان سامنے آگیا

پاکستان-کو-دھمکی-دینے-والے-امریکی-عہدیدار-کا-بیان-سامنے-آگیا

نئی دہلی: پاکستان کو دھمکی دینے والے امریکی عہدے دار اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔ بھارت میں موجود امریکی عہدے دار ڈونلڈ لو نے پاکستانی الزامات کی تردید نہیں کی,ڈونلڈ لو نے حال ہی میں پڑوسی ملک بھارت کا دورہ کیا ہے۔ دورے کے دوران ایک بھارتی صحافی نے ان سے سوال کیا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ آپ نے پاکستانی سفیر کو پیغام دیا، عمران خان نے کہا کہ آپ نے پیغام دیا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان مشکل میں ہوگا۔ صحافی نے پوچھا کہ کیا آپ نے پاکستان کو پیغام دیا تھا کہ عمران خان وزیر اعظم رہا تو پاکستان کو مشکلات ہوں گی,امریکی عہدے دار ڈونلڈ لو نے پاکستان کے الزامات پر تردید نہیں کی۔ سوالوں کے جواب میں ڈونلڈ لو نے کہا کہ پاکستان میں صورتِ حال کو دیکھ رہے ہیں، پاکستان میں آئینی و قانونی عمل کی حمایت اور احترام کریں گے۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ لو امریکا کے اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ فار ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیا ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں