تازہ ترین

پاکستان کسی علاقائی تنازعے میں فریق نہیں بنے گا: شاہ محمودقریشی

پاکستان-کسی-علاقائی-تنازعے-میں-فریق-نہیں-بنے-گا:-شاہ-محمودقریشی

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اس بات کااعادہ کیاہے کہ پاکستان نہ تو اپنی سرزمین کسی دوسرے کے خلاف استعمال ہونے دے گا اورنہ ہی کسی علاقائی تنازعے کاحصہ بنے گا۔ انہوں نے ان خیالات کااظہاراپنے سعودی عرب، ایران، متحدہ عرب امارات اور ترکی کے ہم منصبوں سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیرخارجہ نے اپنے ہم منصبوں سے خطے میں ابھرتی ہوئی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔حالیہ واقعات پر پاکستان کی گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے تصادم سے اجتناب، زیادہ سے زیادہ تحمل اور کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر خارجہ نے تمام متعلقہ فریقوں پر ایک بار پھر زور دیا کہ وہ اپنے اختلافات کو پرامن ذرائع سے حل کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قانون کے اصولوں کی پاسداری کریں۔پاکستان کے موقف کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے امیدظاہر کی کہ افغان امن عمل میں پیشرفت کی حفاظت کی جائے گی اور اسے مزید آگے بڑھایا جائے گا۔وزیر خارجہ نے اس بات کااعادہ کیا کہ پاکستان مزیدکشیدگی سے بچنے اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کی خاطر کردار ادا رکرنے کے لئے تیار ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں