واشنگٹن : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں پاکستان پیرس کلب کے 27 ارب ڈالر کے قرض کو ری شیڈول کرانے کی کوشش کرے گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا پاکستان قرض کی اصل رقم کو کم کرانے کے بجائے ری شیڈولنگ کو ٹھیک سمجھتا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پیرس کلب میں چین کے قرضوں کا حصہ 23 ارب ڈالر ہے، روپے کی قدر کو ڈالر کے مقابلے میں 200 سے کم کی سطح پر دیکھتا ہوں، کسی کرنسی کو یرغمال بنانے کے حق میں نہیں ہوں۔