پاکستان ٹیم کا نیا اسکواڈ جاری، بابر اعظم اور صائم ایوب کو ٹیم سے باہر کر دیا گیا

شائع شدہ تاریخ 05 مارچ, 2026
پاکستان-ٹیم-کا-نیا-اسکواڈ-جاری،-بابر-اعظم-اور-صائم-ایوب-کو-ٹیم-سے-باہر-کر-دیا-گیا

 بنگلادیش کے خلاف سیریز کے لیے شاہین آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔

قومی ون ڈے ٹیم سے صائم ایوب،بابر اعظم، فخر زمان، حسیب اللہ  اور حسن نوازکو ڈراپ کردیاگیا ہے۔

15 رکنی اسکواڈ میں عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسین طلعت اور  معاذ صداقت شامل ہیں۔

اس کے علاوہ محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، محمد غازی غوری، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا اور شمائل حسین بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز 11سے 15مارچ ڈھاکا میں ہوگی۔