پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس کے دوران سب کی مدد کی لیکن پاکستان کی مدد کو کوئی نہ آیا۔ اپنے ایک بیان میں رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل سکیورٹی ایجنسی نے کہا کہ دنیا کے مقابلے میں پاکستان کی سکیورٹی بہترین ہے، اتنا سنگین خطرہ نہیں تھا جس پر نیوزی لینڈ نے دورہ منسوخ کر دیا، پاکستان کی غلطی نہیں ہے تو ہم کیوں احساس کمتری میں پڑ جائیں۔ ان کا کہنا تھا نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کے چیئرمین نے کہا کہ کھلاڑی ڈرگئے ہیں، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو کہا کہ 4 روز میں اسٹیڈیم کے اندر ہوٹل کی سہولت دیکر دورہ مکمل کروا دیں گے لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا پاکستان نے کورونا وائرس کے دوران سب کی مدد کی لیکن پاکستان کی مدد کو کوئی نہ آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 4 بندوں کے جانے سے پی سی بی نے سال کا 13 کروڑ روپیہ بچا لیا، میں 13 کروڑ روپے میں قدافی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیا فلڈ لائٹس کا اسٹرکچر کھڑا کر سکتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفسز بہترین بن سکتے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ پیسہ بچائے گا بھی اور لگائے گا بھی، جو بندہ پاکستان کرکٹ کو آگے لے کر جائے گا اسے پاکستان کرکٹ بورڈ میں لائیں گے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا ایک ملین ڈالر کی ایک ڈراپ ان پچ ہے اور 2 کمپنیاں لگانے کو تیار ہیں، پی سی بی نے سوچا ہے کہ اسٹیڈیم کے نیمنگ رائٹس پرائیویٹ کمپنیوں کو دیے جائیں۔