راولپنڈی : پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1463877665258094595 آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مقصد میزائل نظام کے ڈیزائن اور تکنیکی پیرامیٹرز کی جانچ تھا۔ ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی، اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی تجربے کا مشاہدہ کیا۔ نے تجربے کا مشاہدہ کیا اور سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی۔ چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر بھی میزائل تجربے کے دوران موجود تھے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی کلیدی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔