پاکستان نے ایل این جی کی اسپاٹ خریداری کیلئے نیا ٹینڈر جاری کر دیا
شائع شدہ تاریخ 14 جولائی, 2026
پی ایل ایل کے مطابق عالمی کمپنیوں سےکل تک بولیاں طلب کی گئی ہیں جبکہ بولیاں کل ہی کھولی جائیں گی، بولیاں21 سے 22 جولائی تک کی ایل این جی سپلائی کیلئے طلب کی گئیں۔
پی ایل ایل نے بتایا کہ پاکستان جولائی کے لیے ایل این جی کے 3 کارگوز پہلے ہی خریدچکا ہے، 15 سے16 جولائی تک ایل این جی کارگو 18.23 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو ریٹ پر خریدا گیا تھا جبکہ 10 سے 11 جولائی کی سپلائی کا کارگو 17.37 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ریٹ پر خریدا گیا تھا۔
اس کے علاوہ 30 جون سے4 جولائی تک ایل این جی کارگو 16.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ریٹ پرخریدا گیا تھا۔