تازہ ترین

پاکستان نے افغان امن معا ہدہ کی کامیابی کیلئے بہت قربا نیاں دیں ، اسد قیصر

پاکستان-نے-افغان-امن-معا-ہدہ-کی-کامیابی-کیلئے-بہت-قربا-نیاں-دیں-،-اسد-قیصر

حکومت امن و امان ، مذہبی عقائد کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے ، اسلامی یو نیورسٹی میں خطاب اسلا م آباد : سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ انتیس فروری کو متوقع افغان امن معاہدہ خطے میں ایک تاریخی پیش رفت ہے جسے کامیاب بنانے کیلئے پاکستان اور پاکستانی قوم نے بہت قربانیاں دیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیغامِ پاکستان کے ذیلی منصوبے سائبانِ پاکستان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام اسلامک ریسرچ اکیڈمی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے کیا تھا۔ا نہوں نے کہا کہ حکومت امن و امان کی ترویج اور مذہبی عقائد کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے ، موجود حکومت ریاست مدینہ کے ماڈل کی پیروی کر رہی ہے ۔ پاکستان کے آئین میں اقلیتوں کے حقوق کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے ۔سائبان پاکستان بیانیہ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ سائبان پاکستان بیانیہ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ تقریب کا انعقاد قزا قستا ن کے نذر بائیوف مرکز برائے بین العقائد ہم آہنگی و مکالمہ بورڈ کے اشتراک سے کیا گیا تھا جس کے چیئرمین آلتے ابیبوالیوف نے کہا کہ مکالمہ ہی عالمی مسائل کا حل ہے ۔ سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ تشدد اور دہشت گردی کا پاکستانی معاشرے سے کوئی تعلق نہیں۔ ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے پیغام پاکستان بیانیہ اور اس کے مختلف منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ صدر اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے کہا کہ امتوں کے درمیان اختلاف کا مطلب جنگ و جدل نہیں بلکہ باہمی برداشت کی ضرورت ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں