تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے679 نئے کیسز رپورٹ، 7 مزید شہری جاں بحق

پاکستان-میں-کورونا-کے679-نئے-کیسز-رپورٹ،-7-مزید-شہری-جاں-بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 679نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 7مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔ قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 49ہزار 73 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 462 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔ گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 23ہزار 35 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 2.95 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 94لاکھ 2 ہزار 160 ہوگئی جبکہ کورونا کے 166 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔ https://twitter.com/NIH_Pakistan/status/1550301244182364160?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1550301244182364160%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fmmnews.tv%2Furdu%2Fpakistan-reports-679-new-covid-19-cases%2F دوسری جانب بلوچستان میں مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 17 اضلاع میں وبائی مرض پھیل گیا۔ ڈائریا اور ہیضہ سے 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔ بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں کے بعد مختلف علاقوں میں پیٹ اور آنتوں کی بیماریاں پھیل گئیں۔ دس دن کے اندر ڈائریا اور ہیضے سے 11 افراد زندگی کی باری ہار گئے۔ ژوب میں 9 افراد ڈائریا سے جبکہ 2 خضدار میں ہیضہ سے جاں بحق ہوئے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل مون سون بارشوں کے دوران بلوچستان میں 90 سے زائد افراد مختلف حادثات کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے۔ صوبے کے 10 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں