پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ رک نہ سکا اور جمعہ کو بھی مزید کیسز سامنے آنے سے ملک میں مجموعی تعداد 1200 سے بڑھ گئی ہے۔ ملک میں اس مہلک وائرس کے کیسز کو آئے ہوئے ایک مہینہ سے زیادہ ہوچکا ہے اور اس عرصے میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ اگر اعداد و شمار کے حساب سے دیکھیں تو سب سے زیادہ سندھ اس سے متاثر ہے تاہم پنجاب میں تیزی سے کیسز میں اضافے کے بعد دونوں صوبوں کے کیسز کی تعداد میں زیادہ فرق نہیں۔ جمعہ کو سامنے آنے والے کیسز کے بعد ملک میں اب تک متاثرین کی تعداد 1227ہوچکی ہے خیبرپختونخوا ادھر خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 24 کیسز سامنے آگئے۔ اس حوالے سے صوبائی وزارت صحت کے عہدیدار زین رضا کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 24 نئے کیسز سے متاثرین کی تعداد 147 تک پہنچ چکی ہے۔ اسلام آباد علاوہ ازیںسرکاری ویب سائٹ کے اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 2 نئے کیس سامنے آئے۔ ان 2 کیسز کے سامنے آنے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں متاثرین کی تعداد 27 ہوگئی۔ گلگت بلتستان علاوہ ازیں گلگت بلتستان میں وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث مزید 7 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ان 7 نئے کیسز کے بعد علاقے میں 91 متاثرین ہوگئے ہیں۔ آزاد کشمیر سرکاری سطح پر یہ بھی بتایا گیا کہ آزاد کشمیر میں بھی ایک کیس سامنے آیا، جس کے بعد وہاں تعداد 2 ہوگئی۔مجموعی طور پر ملک کے مختلف صوبوں کے کیسز کی بات کریں تو سندھ میں 421، پنجاب میں 408، بلوچستان میں 131 اور خیبرپختونخوا میں 121 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 23 افراد اس وائرس سے صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔ دریں اثنا ملک میں اس وائرس سے اموات کو دیکھیں تو خیبرپختونخوا میں 3، پنجاب میں 3، سندھ میں ایک، بلوچستان میں ایک اور گلگت بلتستان میں ایک فرد انتقال کرچکا ہے۔ پاکستان میں 9 اموات پاکستان میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاک 18 مارچ کو سامنے آئی جبکہ اسی روز دوسری موت کی بھی تصدیق کردی گئی۔ 18 مارچ کو خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمو جھگڑا نے مردان میں پہلے شخص کے کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرجانے کے بارے میں آگاہ کیا۔ بعد ازاں کچھ ہی دیر میں انہوں نے ہنگو میں دوسرے فرد کی موت کی تصدیق کی۔