تازہ ترین

پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد2 لاکھ 25ہزار سے تجاوز، 4619 ہلاکتیں

پاکستان-میں-کورونا-مریضوں-کی-تعداد2-لاکھ-25ہزار-سے-تجاوز،-4619-ہلاکتیں

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے باعث 4 ہزار619 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد2 لاکھ 25ہزار283 تک جا پہنچی ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ۔ جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ جاری ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 387 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار 283 تک جا پہنچی ہے۔  کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 68افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد4 ہزار 619 تک جا پہنچی ہے ۔ پنجاب پنجاب میں مہلک وبا سے اب تک  افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ صوبے میں کورونا کے 80ہزار 297 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔  سندھسندھ میں اب تک کورونا وائرس کے1469 مریض انتقال کرگئے ہیں جبکہ صوبے میں 90ہزار721کورنا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ خیبر پختون خوا خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس سے اب تک سے973 افرا د جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 27ہزار 506 تک جاپہنچی ہے ۔ یہ بھی پڑھیں: نیویارک: کرونا پھیلنے کی ایک اور وجہ سامنے آگئی   بلوچستان بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 10ہزار717 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 121 مریض چل بسے ۔  اسلام آباد  اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13ہزار 292جبکہ انتقال کرنے والوں کی تعداد129 ہوگئی ہے۔جبکہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 5ہزار سے زائد ہے ۔ گلگت بلتستان گلگت بلتستان میں1536افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں اور 28 مریض جاں بحق ہوئے۔ جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد995 ہوچکی ہے ۔ آزاد جموں و کشمیر آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے 1214کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 32 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، پاکستان میں کورونا سے اب تک ایک لاکھ 25 ہزار 95 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں 22ہزار 50ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر13لاکھ 72ہزار 825ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں