تازہ ترین

پاکستان میں کورونا سے مزید 108 افراد انتقال کر گئے

پاکستان-میں-کورونا-سے-مزید-108-افراد-انتقال-کر-گئے

ملک میں کورونا کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 108 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46467 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4198 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 108 افراد انتقال کر گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.03 فیصد رہی۔ این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 18537 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 45834 تک پہنچ چکی ہے۔ https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1390078710938808321

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں