تازہ ترین

پاکستان میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال اوراقدامات

پاکستان-میں-کرونا-وائرس-کی-تازہ-ترین-صورتحال-اوراقدامات

پاکستان بھر میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 132405 ہوگئی ہے۔ اب تک 2551 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں اور 40247 افراد صحت یاب ہوکر اسپتالوں سے گھر لوٹ چکے ہیں۔ ملک کے تمام صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے اور سرکاری اسپتالوں سمیت بعض پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی آئیسولیشن وارڈز قائم کیے گئے ہیں، جب کہ اس کے علاوہ متعدد مقامات پر عارضی اسپتال بھی بنائے گئے ہیں۔ صوبوں میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد درج ذیل ہے۔ اسلام آباد: 7163 پنجاب: 50087 سندھ: 49256 بلوچستان: 7866 خیبر پختونخوا: 16415 آزاد جموں و کشمیر: 574 گلگت بلتستان: 1044 ٹوٹل: 132405 کرونا وائرس سے پاکستان میں اموات اسلام آباد: 71پنجاب: 938سندھ: 793بلوچستان: 80خیبر پختونخوا: 642آزاد جموں و کشمیر: 11گلگت بلتستان: 16ٹوٹل: 2551 علامات ظاہر ہونے کی صورت میں ہیلپ لائن پر کال کریں اگرآپ سندھ میں ہیں اورآپ میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوتی ہیں توان 2 نمبروں 99203443-021، 99204405-021 پر رابطہ کریں۔ محکمہ صحت کے دفتر میں حکام کال وصول کریں گےاور آپ سے چند بنیادی سوال کرنے کے بعد آپ کو ایک مخصوص ڈاکٹر کا رابطہ نمبر دیں گے۔ دوسرے مرحلے میں آپ ڈاکٹر کو کال کریں جو آپ سے مکمل معلومات لینے کے بعد آپ کو ٹیسٹ کیلئے بلائے گا۔ اگر ڈاکٹر یہ سمجھے کہ آپ کو ہنگامی مدد کی ضرورت ہے تو محکمہ صحت کی ٹیم فوری آپ کے پاس پہنچ جائے گی۔ جب آپ ڈاکٹر کو کال کریں گے تو وہ آپ سے نام، فیملی نام، ایڈریس، علامات اور ان کی شدت سے متعلق معلومات لیں گے۔ اس کے ساتھ آپ کی ٹریول ہسٹری اور ان لوگوں کی ٹریول ہسٹری بھی پوچھیں گے جن سے آپ نے حالیہ دنوں میں ملاقات کی ہوگی۔ ٹیسٹ کہاں کرسکتے ہیں پنجاب میں درج ذیل مقامات پر کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔ میو اسپتال لاہور شوکت خانم اسپتال لاہور پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ لاہور ایکسپو سینٹر لاہور بینظیر اسپتال راولپنڈی نشتر میڈیکل کالج ملتان اس کے ساتھ تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز اسپتالوں میں بھی ٹیسٹ کی سہولیات موجود ہیں۔ سندھ آغا خان یونیورسٹی اسپتال کراچی ڈاؤ اسپتال اوجھا کیمپس کراچی انڈس اسپتال کراچی لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدر آباد گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز خیرپور خیبرپختونخوا خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاورحیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاورسیدو ٹیچنگ اسپتال منگورہ سوات اسلام آبادنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھشفا انٹرنیشنل اسپتال وائرس سے متاثرہ افراد کو سندھ کے 10 اسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈز میں رکھا جا رہا ہے جن کے نام درج ذیل ہیں۔آغا خان یونیورسٹی اسپتال کراچیجناح اسپتال کراچیڈاؤ اسپتال اوجھا کیمپس کراچیسول اسپتال کراچیلیاری جنرل اسپتال کراچیلیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدر آبادپیپلز میڈیکل کالج اسپتال نواب شاہسول اسپتال میرپور خاصغلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھرچانڈکا میڈیکل کالج اسپتال لاڑکانہ احتیاطی تدابیرکھانا کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھوں کو دھوتے رہیں۔ کھانا پکاتے وقت، جانور کو چھونے کے بعد، کسی بیمار سے ملنے کے بعد، چھینکنے اور ناک صاف کرنے بعد بھی ہاتھ دھونا ضروری ہے۔ہاتھ دھونے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے 20 سیکنڈ تک صابن ہاتھ پر لگائیں اور پھر دھو لیں۔اگر گھر سے باہر ہیں تو سینیٹائزر کا استعمال کریں جس میں 60 فیصد الکوہل موجود ہو۔منہ، ناک اور ہونٹوں پر ہاتھ نہ لگائیں کیونکہ جراثیم وہیں سے پھیلنا شروع ہوتے ہیں۔ایمرجنسی اس صورت میں ہوگی جب آپ چین، ایران یا کسی بھی کرونا وائرس سے متاثرہ ملک سے واپس پاکستان آ رہے ہوں۔علاماتکھانسی، چھینک، بخار اور سانس لینے میں تکلیف شامل ہے۔ایمرجنسی ہیلپ لائنزایمرجنسی کی صورت میں دیے گئے نمبرز پر رابطہ کرسکتے ہیں۔سندھ: 02199203443، 02199204405خیبر پختونخوا: 1700اسلام آباد: 1166 گلگت بلتستان: 058920424 واٹس ایپ: 03125596177

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں