اسلام آباد : وزیر مملکت زرتاج گل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں وافر مقدار میں کورونا ویکسین موجود ہے میڈیا عوام کو ویکسین لگوانے کے لیے آگاہی فراہم کرے ۔ تفصیلات کے مطابق زرتاج گل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اربن فلڈنگ کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے درخت لگانا ہوں گے، مون سون پلانٹیشن میں ہم نے 50 کروڑ درخت لگانے ہیں ۔ انہوں نے کہا پاکستان کا جھنڈا ضرور لہرائیں مگر اپنے حصے کا پودا بھی لگائیں ، اربن فلڈنگ کی بدترین مثال سامنے آ چکی ہے ،آنے والی نسلوں کیلئے پاکستان کو بچانا ہے تو اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائیں ۔ زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں دستکار دلبرداشتہ ہوکر کام چھوڑ رہے ہیں ،ہمیں اپنے ملک کی دستکاری کو فروغ دینا ہوگا ۔