تازہ ترین

پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کا خواب پورا ہوگیا، سینیٹر فیصل جا و ید

پاکستان-میں-عالمی-کرکٹ-کی-بحالی-کا-خواب-پورا-ہوگیا،-سینیٹر-فیصل-جا-و-ید

ہم پی ایس ایل میں شریک تمام ٹیموں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں اسلام آباد: پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کا خواب پورا ہوگیا، ہم پی ایس ایل میں شریک تمام ٹیموں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا اب ایسا ہی ہونے جا رہا ہے ،آج کا پاکستان ایک نیا اور پرامن پاکستان ہے ، اس کا سہرا ہماری افواج اور سکیورٹی اداروں کو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شائقین کرکٹ گراؤنڈ پہنچیں اور اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں۔ سینیٹر فیصل جاوید نے ایم سی سی کے کپتان کمارا سنگاکارا سے بھی ملاقات کی اور وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ پیش کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں