تازہ ترین

پاکستان میں سیلاب : اقوام متحدہ میں اظہارِ یکجہتی کی قرارداد منظور

پاکستان-میں-سیلاب-:-اقوام-متحدہ-میں-اظہارِ-یکجہتی-کی-قرارداد-منظور

نیویارک : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے حالیہ تباہ کن سیلاب کے تناظر میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حمایت کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان کیلئے اپنی امداد میں اضافہ کرے تاکہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے مون سون بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور تعمیرنو میں معاونت کی جا سکے۔ 193 رکن ممالک پر مشتمل جنرل اسمبلی نے اس سلسلے میں پاکستان کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کیا اور پاکستان کے سیلاب متاثرین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی اس قرارداد کو دنیا کے تمام خطوں کے 159 ممالک کی حمایت حاصل تھی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جیسے ممالک جو موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والی تباہی کا سامنا کر رہے ہیں، انہیں تنہا نہیں چھوڑنا چاہئے۔ انہوں نے ملک میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کی ہولناکی کی طرف توجہ دلائی اور عالمی برادری پر زور دیا کہ اس مشکل صورتحال سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کی جائے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں