پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ ہزاروں روپے سستا

شائع شدہ تاریخ 02 اپریل, 2026
پاکستان-میں-سونے-کی-قیمت-میں-بڑی-کمی،-فی-تولہ-ہزاروں-روپے-سستا

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 6 ہزار 87 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 17 ہزار 491 روپے کا ہوگیا ہے۔ 

دوسری جانب عالمی بازار میں سونا 71 ڈالر کمی کے بعد 4642 فی اونس کا ہوگیا ہے۔