تازہ ترین

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

پاکستان-میں-سونے-کی-قیمت-میں-ایک-بار-پھر-بڑا-اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا، فی تولہ نرخ 2400 روپے بڑھ گئے، انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمت 1714 ڈالر پر برقرار ہیں۔ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 2400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 48 ہزار 100 روپے جبکہ دس گرام سونا 2258 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 26 ہزار 972 روپے کا ہوگیا۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 1714 ڈالر پر برقرار ہیں۔ ملک میں چاندی کے فی تولہ نرخ 1480 اور دس گرام 1268.86 روپے میں فروخت ہورہی ہے جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں نرخ 18.23 ڈالر فی اونس ہیں

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں