تازہ ترین

پاکستان میں بیسک ہیلتھ سسٹم بہتر بنا نیکی ضرورت ہے ، وزیر صحت

پاکستان-میں-بیسک-ہیلتھ-سسٹم-بہتر-بنا-نیکی-ضرورت-ہے-،-وزیر-صحت

ملک میں 10ہزار افراد کیلئے صرف 3فیملی فزیشن ہیں ، کانفرنس سے خطاب اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ صحت سے متعلق ناقص اعدادوشمار میں بہتری لانے کیلئے پاکستان میں بیسک ہیلتھ سسٹم بہتر بنا نیکی ضرورت ہے ، ملک میں 10 ہزار افراد کیلئے صرف 3 فیملی فزیشن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیملی میڈیسن سے متعلق’’ پاکستان کی اہم ضرورت: بنیادی نظام صحت کی ترویج ‘‘کے زیرعنوان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس کا انعقاد ایچ ای سی نے ایسوسی ایشن فزیشنز آف پاکستان ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ (اپنا) اور راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے اشتراک سے کیا تھا ۔ ڈاکٹر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں دس ہزار افراد کیلئے صرف 3فیملی فزیشن ہیں اور یہ تعداد بڑھانے کی اشد ضرورت ہے ۔ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا کہ ایچ ای سی تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے پرعزم ہے ۔ ’’ اپنا ‘‘کی صدر ڈاکٹر ناہید عثمانی نے نظام صحت کی ترقی کی اہمیت پر زور دیا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں