تازہ ترین

پاکستان معاشی اور سیاسی استحکام کی طرف گامزن ہے:رانا ثناء اللہ

پاکستان-معاشی-اور-سیاسی-استحکام-کی-طرف-گامزن-ہے:رانا-ثناء-اللہ

ریاض:سعودی عرب میں موجود وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی اور سیاسی استحکام کی طرف گامزن ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے سعودی عرب میں مقیم اوور سیز پاکستانیوں کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اتحادی حکومت نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا بہترین قومی اثاثہ ہیں، ان کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر سے ہی معیشت میں استحکام ہے، ای پاسپورٹ کی سہولت کا دائرہ کار عام پاکستانی پاسپورٹ کے اجرا تک بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی اور سیاسی استحکام کی طرف گامزن ہے، اپنی سیاست داؤ پر لگا کر ملکی مفاد میں سخت ترین فیصلے کیے جس کا بوجھ عوام پر بھی پڑا لیکن اب مشکل وقت گزر چکا۔ وزیر داخلہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ملک فساد اور سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، 25 مئی کو آئین کی دی گئی طاقت سے ملک میں ریاستی عملداری قائم کی، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، انتخابات وقت مقررہ پر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ  سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری ووٹ دینے کے اہل ہیں، ضروری قانون سازی کردی، بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے رہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کو آئندہ انتخابات میں یقینی بنائیں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں