پاکستان مسلم لیگ نون: شہبازشریف کاکرونا ٹیسٹ مثبت آگیا
شائع شدہ تاریخ 11 جون, 2020
پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر میاں محمد شہبازشریف کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ مسلم لیگ نون کے عہدے داران کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا کرونا ٹیسٹ دو بار ہوا تھا۔ ان کا دوسری بار ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ عطا اللہ تارڑ اور مریم اورنگزیب نے شہبازشریف کے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی ہے۔ شہبازشریف میں کرونا کی علامات نہیں ظاہر ہوئی ہیں اور طبیعت قدرے بہتر ہے۔ شہبازشریف نے خود کو ماڈل ٹاؤن والی رہائش گاہ میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ شہبازشریف 9 جون کو نیب لاہور میں پیش ہوئے تھے جہاں بڑی تعداد میں کارکنان بھی موجود تھے۔ اس سے قبل مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ سمیت شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے اور یہ سب رہنماء قرنطینہ میں ہیں۔