مر کزی رہنما پی ٹی آ ئی سے سابق وزیر اعظم ما لٹا کی ملاقات ، گلگت کی روا یتی ٹو پی پہنا ئی اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر بابر اعوان سے مالٹا کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر جوزف مسقت نے ملاقات کی۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان مالٹا کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، دونوں ممالک کے درمیان ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مالٹا سمیت غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کار دوست ماحول سے مستفید ہوں گے ۔ ڈاکٹر جوزف مسقت نے کہا کہ پاکستان انتہائی اہم ملک ہے ، ہم پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر بابر اعوان نے معزز مہمان کو گلگت بلتستان کی روایتی ٹوپی بھی پہنائی۔