تازہ ترین

پاکستان سپر لیگ 7:اسلام آباد یونائیٹڈنے پشاورزلمی کو شکست دے دی

پاکستان-سپر-لیگ-7:اسلام-آباد-یونائیٹڈنے-پشاورزلمی-کو-شکست-دے-دی

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) ساتویں ایڈیشن کے پہلے ایلیمینٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نےپشاورزلمی کو شکست دے دی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل نے 58 جب کہ شعیب ملک نے 51 رنز کی بہترین اننگز کھیلی،ان کے علاوہ حسین طلعت نے 28، محمد حارث نے 12 اور  یاسر خان نے 8 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب حسن علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں