تازہ ترین

پاکستان ریلوے شدید ترین مالی بحران کا شکار ہے: خواجہ سعد رفیق

پاکستان-ریلوے-شدید-ترین-مالی-بحران-کا-شکار-ہے:-خواجہ-سعد-رفیق

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے شدید ترین مالی بحران کا شکار ہے، ریلوے کی بہتری ایک دو سال کا کام نہیں اس کے لیے دہائیاں چاہئیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے شدید ترین مالی بحران کا شکار ہے، ریلوے کو بہتر ادارہ بنائیں گے ہار نہیں مانیں گے۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سلیکٹڈ ریلوے اسٹیشنز کی برانڈنگ کریں گے، آہستہ آہستہ برانڈنگ پورے پاکستان میں لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ریلوے نے سنہ 1988 میں بہتری کا آغاز کیا تھا، ریلوے کی بہتری ایک دو سال کا کام نہیں اس کے لیے دہائیاں چاہئیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں