تازہ ترین

پاکستان ایران سے مزید 100 میگاواٹ بجلی خریدے گا

پاکستان-ایران-سے-مزید-100-میگاواٹ-بجلی-خریدے-گا

اسلام آباد : پاکستان ایران سے مزید 100 میگاواٹ بجلی خریدے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے فیصلہ بلوچستان میں بڑھتی توانائی ضروریات کے پیش نظر کیا۔ تکنیکی معاملات طے کرنے کیلئے وفد تہران جائے گا۔ درآمدی بجلی سے ساحلی پٹی سمیت مکران ڈویژن کی توانائی ضروریات پوری ہوں گی۔ ایران سے بجلی کی ترسیل پر صوبے کے دیگر علاقوں کو بھی توانائی فراہم کی جائے گی۔ پاکستان ایران سے بلوچستان کے لیے پہلے ہی 104 میگاواٹ بجلی خرید رہا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں