پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا ہے اور سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ آج ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سیریزکا آخری میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر1 بجے شروع ہوگا۔ فیصلہ کن میچ کے لئے پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے پانچ اہم کھلاڑی آئی پی ایل میں شرکت کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھیلیں گے۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1379440730712768521 ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر شاداب خان کی جگہ عثمان قادر کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی کی جگہ حیدر علی کو کھیلایا جا سکتا ہے۔ ون ڈے سیریز کا آج فیصلہ ہوجائے گا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔