پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت سمیت مختلف شعبوں میں معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کردیئے گئے۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت سمیت مختلف شعبوں میں معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کردیئے گئے، اس موقع پر تقریب میں وزیراعظم شہبازش ریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان بھی موجود تھے۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان معاہدوں اور یادداشتوں پر پاکستان کی جانب سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور نوید قمر نے دستخط کئے۔ شہباز شریف کی ترک ایوان صدر آمد وزیراعظم شہباز شریف ترک ایوان صدر پہنچ گئے، جہاں رجب طیب اردوان نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ترک افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، اس موقع پر پاکستان اور ترکی کے قومی ترانوں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔