تازہ ترین

پاکستان اور برٹش کونسل کا تعاون مضبوط بنیادوں پر قائم ہے‘ شندانہ گلزار

پاکستان-اور-برٹش-کونسل-کا-تعاون-مضبوط-بنیادوں-پر-قائم-ہے‘-شندانہ-گلزار

برٹش کونسل کے زیر اہتمام کانفرنس، مقررین کا تحقیق کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر زور اسلام آباد : پاکستان کی ستر فیصد سے زائد آبادی 38برس سے کم عمر کے نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں قدرت نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے ۔ ضر ورت اس امر کی ہے کہ ہم ملکی تعمیر و ترقی میں ان کی صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھائیں ، اس حوالے سے برٹش کونسل کا کردا ر قابلِ ستائش ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن کامن ویلتھ ویمن پار لیمنٹیر ینز اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شندانہ گلزار خان نے برٹش کونسل کے زیراہتمام منعقد ہونے والی دو روزہ کانفرنس ’’ تھاٹ لیڈرز سمٹ 2020‘‘ کے(باقی صفحہ5بقیہ نمبر2) افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے برٹش کونسل پاکستان کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر مارک کراسی اور برٹش کونسل کے ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ پالیسی انسائٹ ڈین شاہ نے بھی خطاب کیا ۔ شندانہ گلزار نے برٹش کونسل پاکستان کی طرف سے حکومت کی معاشی، سماجی ترقی، ڈیجیٹل اکانومی، ہا ئر ایجوکیشن و دیگر شعبوں میں رہنمائی فراہم کرنے پر تعریف کی۔ برٹش کونسل کے ڈپٹی کنٹری ڈ ائریکٹر مارک کراسی نے کہا کہ برٹش کونسل کے ریسرچ ایو ا لو ایشن اینڈ مانیٹرنگ یونٹ کے زیراہتمام کانفرنس میں پاکستان کو درپیش چیلنجوں اور ان سے نمٹنے کے لئے تجا ویز پیش کی جائیں گی۔ ڈین شاہ نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ برٹش کونسل کے زیر اہتمام دور وزہ کانفرنس میں سماجی ترقی، تعلیم، معاشرتی ہم آہنگی ، آرٹ کلچرو دیگر اہم موضوعات پر بات ہو رہی ہے ۔ شندانہ گلزار

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں