تازہ ترین

پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہوگا،بارش کاامکان

پاکستان-اور-آسٹریلیا-کا-پہلا-ٹیسٹ-میچ-آج-سے-شروع-ہوگا،بارش-کاامکان

پاکستان کرکٹ کيلئے آج تاريخی دن، جب دنيا کی سب سے مضبوط ٹيم 24 سال بعد پاکستانی سرزمین پر ايکشن ميں نظر آئے گی۔ میچ کا ٹاس ساڑھے 9 بجے جب کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تين میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق پہلا ٹیسٹ میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ فائنل الیون کا فیصلہ موسم اور پچ دیکھ کر کریں گے۔ کينگروز کو ٹف ٹائم دينے کيلئے پرعزم کپتان نے مزید کہا کہ مومنٹم قائم رکھیں گے۔ آسٹریلیا ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز پہلے ٹیسٹ میں 3 فاسٹ بالرز  اور 2 اسپنرز کو کھلانے پر غور کر رہے ہیں۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی ای اوپی سی بی فیصل حسنین نے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا آج اہم دن ہے، پاکستانی عوام کی جانب سے تمام مہمانوں کو خوش آمدیدکہتے ہیں۔ حالیہ کرکٹ سیریز سے دنیا کو مثبت اور مضبوط پیغام جائے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں