تازہ ترین

پاکستان اور انگلینڈ آج دوسرے ون ڈے میں مدمقابل آئیں گے

پاکستان-اور-انگلینڈ-آج-دوسرے-ون-ڈے-میں-مدمقابل-آئیں-گے

لندن پاکستان اور انگلینڈ آج دوسرے ون ڈے میں مدمقابل آئیں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہو گا۔ قومی ٹیم کو آج پھر انگلش ٹیم کا کڑا امتحان درپیش ہے۔ بابراعظم الیون اور بین اسٹوکس الیون کے درمیان لارڈز میں دوسرا ون ڈے ہوگا ۔ فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کیلئے پرامید ہیں۔ پاکستانی ٹیم گزشتہ روز کارڈف سے لندن پہنچی۔ شائقین نے قومی ٹیم سے اچھی کارکردگی کی امید باندھ لی۔ پہلے ون ڈے میں شاہینوں کو 9 وکٹوں سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انگلینڈ کے بظاہر ناتجربہ کار باؤلنگ اسکواڈ کے سامنے پاکستانی ٹیم محض 141 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ انگلش ٹیم نے ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر محض 21.5 اوورز میں پورا کر لیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں