پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا
شائع شدہ تاریخ 28 مارچ, 2026
ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی اور آر ایس ایف قرض پروگرام کے تحت مذاکرات کامیاب ہوئے، آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق ای ایف ایف کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض کی قسط ملے گی، آر ایس ایف قرض پروگرام کے تحت21 کروڑ ڈالر ملیں گے۔
دونوں پروگراموں کے تحت مجموعی ادائیگیاں 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی، آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی معیشت میں بہتری کا رجحان ہے، مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو میں رہا اور بیرونی ذخائر میں اضافہ ہوا۔
مشرق وسطیٰ کی کشیدگی سے معاشی خطرات برقرار ہیں، آئی ایم ایف نے کمزور طبقے کو مہنگی توانائی کے اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات کرنے پر زور دیا۔