تازہ ترین

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی کا رحجان

پاکستان-اسٹاک-مارکیٹ-میں-کاروبار-کے-آغاز-پر-زبردست-تیزی-کا-رحجان

امریکی ڈالر کی قیمت میں تبدیلی نہ ہونے سے روپے کی قدر میں استحکام کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور روپے کی قدر میں استحکام دیکھا گیا ہے. بدھ کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 154.40 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جو کہ گزشتہ روز بھی اسی قیمت میں فروخت کیا گیا تھا گزشتہ روز انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر بالترتیب 5 پیسے سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے مہنگا ہوگیا. منگل کے روز ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قدر میں ملا جلا رحجان دیکھنے میں آیا، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 154 روپے 40 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا دوسری طرف اوپن مارکیٹ کے برعکس انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 5 پیسے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 154 روپے 21 پیسے سطح پر پہنچ گیا ہے.ادھرپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر آج زبردست تیزی کا رحجان دیکھا گیا ہے بدھ کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40175 پر تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس میں بتدریج اضافہ ہوا رہا تھا جس کے سبب انڈیکس 40,427.44 پر پہنچ گیا تھا.بدھ کے روز ابتدائی گھنٹوں میں گزشتہ ہفتوں کے مقابلے زیادہ سرمایہ کاری ہوئی اور28,193,150 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت1,232,911,292 پاکستانی روپے رہی گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رحجان رہا اور دن کے اختتام پر انڈیکس میں 101 پوائنٹس کی کمی ہوئی منگل کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40276 پر تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں تین سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا تھا لیکن یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکی اور انڈیکس تیزی سے نیچے آیا. منگل کے روز 70,344,850 شیئرز کا لین دین ہوا تھا جن کی مالیت 4,496,059,497 پاکستانی روپے رہی کاروباری ہفتے کے پہلے روز جب آغاز پرانڈیکس40 ہزار 243 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس تیزی کے ساتھ 40,521 سے40,305 پر آگیا تھا. ہفتے کے پہلے روز 77,521,640 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 3,876,062,599 پاکستانی روپے رہی گزشتہ ہفتے بھی مارکیٹ اتار چڑھاﺅ کا شکار رہی اور آخری روز مندی کے سبب انڈیکس میں 212 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی.

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں