الائو نسز کی عدم فراہمی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں،ملازمین کی گفتگو فیصل آباد : محکمہ انہار ملازمین کو ٹیکنیکل الائونس نہ ملنے اور دیگر سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف پاکستان اریگیشن ایمپلائز پاور یونین کی جانب سے دسویں روز بھی قلم چھوڑ احتجاج جاری رہا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ انہار کے سکیل 1 تا 17 کے ملازمین کو ٹیکنیکل الا ئو نس اور دیگر مراعات کی عدم فراہمی کے خلاف محکمے کے ملازمین کی جانب سے کیا جانے والا قلم چھوڑ احتجاج گزشتہ دس روز سے جاری ہے ۔ ملازمین کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج میں ملازمین اور یونین کے عہدیداروں اور ورکروں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ ملازمین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گریڈ 1تا 17 کے ملازمین الائو نسز کی عدم فراہمی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔ الائونسز کی فراہمی کے حوالے سے حکام کی جانب سے متعدد بار یقین دہانی کروائی جاچکی ہے مگر عمل درآمد نہیں کیا جارہا۔ احتجاج کے شرکا نے مطالبہ کیا کہ انکے دیرینہ مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیا جائیگا۔